سینئر اداکار علی عباس کا کہنا ہے کہ کراچی جاتا ہوں تو بیٹے کے گھر نہیں گیسٹ ہاؤس میں رہتا ہوں۔
اداکارہ وسیم عباس نے کہا کہ ہم جوائنٹ فیملی میں رہے ہیں، دو بھائی تین بہنیں ہیں اس وقت گلبرگ میں رہتے تھے، والدہ نے عقلمندی کی بات کی کہ جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے کچن الگ کردیے، کھانا ہم اکٹھے زمین پر بیٹھ کر کھاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار الگ الگ بھی کھا لیا کرتے تھے، میں سمجھتا ہوں کہ جوائنٹ فیملی میں کچن بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے، جب خاص طور پر آپ کی شادیاں ہوجائیں۔
اداکار نے کہا کہ دو چیزوں کو فکس کرنا اور بھی ضروری ہے اور وہ بھابھیاں اور نندیں ہیں۔
وسیم عباس نے کہا میرا جوائنٹ فیملی کا تجربہ بہت شاندار رہا ہے ہم نے بہت انجوائے کیا ہے، وہ چھوٹا سا گھر تھا ہم لوگ بہت خوش رہتے تھے، اب سوچتا ہوں کہ سارے کیسے سما جاتے تھے یہ کیسے ہوتا تھا۔
یہ پڑھیں: آج بھی خود کو فن کا ایک طالبعلم سمجھتا ہوں، وسیم عباس
انہوں نے کہا کہ اب بہت سے لوگ جوائنٹ فیملی میں رہنے کو پرائیویسی میں مداخلت سمجھتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ آنے والے وقت میں یہ سسٹم رہ سکے گا۔
اداکار نے کہا کہ میرے چار بچے دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، بیٹیاں بیرون ملک مقیم ہیں، بڑا بیٹا علی عباس کراچی میں ڈراموں کی وجہ سے رہتا ہے جب کراچی جاتا ہوں تو علی کے گھر نہیں رہتا مجھے لگتا ہے کہ ان کی پرائیویسی کو متاثر کررہا ہوں اس لیے گیسٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کرتا ہوں۔
سینئر اداکار نے کہا کہ ہمارے زمانے میں لوگوں کی سوچ مختلف تھی، والد کے ساتھ بحث بھی ہوتی تھی لیکن منہ نیچے ہوتا تھا مگر اب تو بچے آپ کے گریبان تک پہنچ جاتے ہیں، بدلحاظی کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچے کہتے ہیں کہ آپ کو کیا پتا ہے آپ میاں منشا ہیں، ہم احسان مند ہوتے تھے کہ والدین نے پڑھایا ہے، اچھا گھر دیا ہے، ہمارے اور آج کے زمانے میں بہت فرق ہے۔
اداکار نے کہا کہ ہمیں اپنا دور بہت اچھا رکھتا ہے، میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ جس دور میں ہیں وہ آپ ہی کا ہے پھر آپ یہ کیوں کہتے ہیں کہ ہمارے زمانے میں فرق ہے بھئی زمانہ آج بھی آپ کا ہے آپ کی عمر بڑھ گئی ہے اور اب آپ کو اسی کے ساتھ چلنا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cAibFvn
via IFTTT
Post a Comment