تہران (20 مئی 2026): ایران نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات پر اصرار کیا گیا تو نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہماری توجہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے، ہم نیک نیتی سے مذاکرات کر رہے ہیں امریکی حکام اپنی سنجیدگی ثابت کریں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی عالمی قوانین اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، آبنائے ہرمز کو عبور کرنے سے متعلق طریقہ کار طے کرنا چاہیے، ایسا طریقہ کار ہو جو نیوی گیشن اور ماحولیاتی تحفظ کے اخراجات کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اب یا تو ایران ختم ہو جائے گا یا معاہدے پر دستخط ہوں گے‘
’ساحلی ریاستوں کو حق ہے کہ جارحیت کرنے والوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روکیں۔ ایران کو وارننگ یا حتمی ڈیڈ لائن جاری کرنے کی بات ہنسنے والی ہے۔ منجمد فنڈز کی بحالی اور ایرانی نیوی گیشن کے خلاف قزاقی روکنا ہمارے واضح مطالبات ہیں۔‘
ردعمل میں مزید کہا گیا کہ ہماری توجہ قومی مفادات کے حصول پر ہے دھمکیوں سے پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا، ہم تمام پیغامات میں بحری ناکہ بندی کے معاملے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی اہم پیغامات کے تبادلے کیلیے ایران کے دورے پر ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BuDGzla
via IFTTT
Post a Comment