کراچی میں ایک اور نادرا رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح

کراچی (22 مئی 2026): نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کیلیے شہر قائد میں ایک اور رجسٹریشن سینٹر کھول دیا۔

ترجمان نادرا کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نادرا رجسٹریشن سنٹر گلزار ہجری کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ارکان صوبائی اسمبلی محمد عادل عسکری، عامر صدیقی اور راؤ شوکت نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شہریوں کو خبردار کر دیا

بیان میں کہا گیا کہ مرکز میں 6 ون ونڈو کاؤنٹرز پر روزانہ تقریباً 250 سے 300 افراد کو خدمات فراہم کی جائیں گی، پاک آئی ڈی اور بزرگ شہریوں کیلیے الگ خصوصی کاؤنٹر بنائے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو خود پراسیسنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلیے سیلف سروس کاؤنٹر بھی موجود ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق فنگرپرنٹس کے مسئلے کا شکار شہریوں کی فیشل بائیومیٹرک ویریفکیشن کیلیے آئرس ڈیوائس کی سہولت فراہم کی گئی ہے، معذور افراد کیلیے وہیل چیئر اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلیے سٹینڈ بائی جنریٹر بھی موجود ہے، ویٹنگ ایریا میں 100 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

جدید سہولیات سے آراستہ اس مرکز سے گلزار ہجری، جمالی پل، اسکیم 33، سپر ہائی وے، ال آصف اور گردونواح کے تقریباً 12 سے 15 لاکھ شہری مستفید ہو سکیں گے۔ ضرورت پڑنے پر خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کیلیے ایوننگ شفٹ بھی شروع کی جا سکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yaZ3DqX
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post