سائپرس میں مقیم تمام پاکستانی خبردار

اسلام آباد : بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سائپرس میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی طریقوں سے بیرونِ ملک جانے یا قیام کرنے سے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ آگاہی کارڈ کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی راستے اپنائیں اور اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت یقینی بنائیں۔

اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ جعلی یا غیر قانونی ذرائع سے سفر کرنے سے گریز کیا جائے اور صرف مستند ویزا کے ذریعے بیرونِ ملک جایا جائے جبکہ سائپرس میں موجود پاکستانیوں کو وہاں کے قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

May be an image of map and text

بیورو کے مطابق سائپرس میں امیگریشن قوانین کے تحت صورتحال سخت ہوچکی ہے، اعداد و شمار کے مطابق 93 فیصد سے زائد پناہ کی درخواستیں مسترد کی جا رہی ہیں جو یورپ میں بلند ترین شرحوں میں شمار ہوتی ہے۔

مزید برآں بہت کم تعداد میں پناہ گزینوں کو اسٹیٹس دیا جا رہا ہے جبکہ سرحدی کنٹرول بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے دوران غیر ملکیوں کی ریکارڈ تعداد کو ملک بدر (ڈی پورٹ) کیا گیا، جس میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی قیام کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی ہے۔

بیورو آف امیگریشن نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی دستاویزات مکمل اور درست رکھیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی اور ملک بدری جیسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادارے نے مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یورپی ملک سائپرس کی شہریت کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے؟



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/szNMURx
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post