پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، یواےای کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اسرائیلی حکام کی جانب سے بیت المقدس کے مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں مداخلت کی مذمت کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں الاقصیٰ مسجد میں اسرائیلی آباد کاروں اور انتہاپسندوزرا کی دراندازی ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں اسرائیلی پرچم لہرانا اشتعال انگیزی ہے۔
القدس کے اسلامی و مسیحی مقدس مقامات کی تاریخی وقانونی حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ الاقصیٰ مسجد کا پورا 144 دونم رقبہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، اردن کی اوقاف اتھارٹی کے پاس الاقصیٰ مسجد کے انتظام کا واحد قانونی اختیار ہے۔
اسرائیل کی جانب سے 30 نئی غیر قانونی بستیوں کی منظوری کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں، اسکولوں اور بچوں پر آبادکاروں کے حملوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق قابض فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی کوئی خودمختاری تسلیم نہیں، فلسطینی علاقوں کے الحاق اور فلسطینیوں کی بے دخلی کی ہر کوشش مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی اقدامات دو ریاستی حل کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو غیر قانونی اقدامات سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے۔
اعلامیہ میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/25cdRyS
via IFTTT
Post a Comment