کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کے مزید 2 بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گئے، جس سے سپلائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں توانائی کے حالیہ بحران پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں اور کراچی بندرگاہ پر مال بردار بحری جہازوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اے آّر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے پی ٹی کے آئل ٹرمینلز پر پیٹرولیم مصنوعات کے 2 مزید آئل ٹینکرز پہنچ گئے۔
ایم ٹی لیڈی آف ڈوریا 15 ہزار ٹن ہائی سلفر فیول آئل لے کر جبکہ ایم ٹی پی الیکی 73 ہزار ٹن کروڈ آئل لے کر کراچی پورٹ پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ ایم ٹی کلیئر اوشین اپولن کروڈ آئل لے کر اور ایم ٹی شالیمار داس آئی لینڈ خام تیل کے ساتھ کل کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ایم ٹی لاہور فجیرہ سے خام تیل لے کر کراچی کیلئے روانہ ہوچکا ہے، ایم ٹی ایوا گولڈ پیٹرولیم مصنوعات ایتھانول لوڈ کرکے ٹوٹیکورن روانہ ہوگیا، کے پی ٹی آئل ٹرمینل پر آئل سپلائی آپریشن معمول کےمطابق جاری ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ep8MBGh
via IFTTT
Post a Comment