بھارتی اداکار وجے دیورا کونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانہ کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے دعوت نامے میں شادی اور مہمانوں کے لیے استقبالیے کی تاریخ بھی موجود ہے۔
اگرچہ قریبی ذرائع نے شادی کے منصوبے کی تصدیق کی ہے، تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
دعوت نامے کے مطابق 26 فروری 2026 کو سادہ اور نجی تقریب میں جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگا جبکہ 4 مارچ کو حیدرآباد دکن میں شاندار استقبالیہ منعقد کیا جائے گا۔

اس دعوت نامے میں وجے دیوراکونڈا نے اہل خانہ کی دعاؤں اور محبت کا ذکر کیا اور قریبی افراد کو اس پرمسرت موقع میں شرکت کا کہا ہے۔
وجے اور رشمیکا نے پہلی بار 2018 میں فلم ’’گیتا گووندم‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کے بعد ان کی جوڑی ’’ڈیئر کامریڈ‘‘ میں بھی نظر آئی۔
ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں میں حقیقی زندگی کے تعلق کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا، لیکن دونوں ہمیشہ خود کو دوست کہتے رہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/S76ZRPY
via IFTTT
Post a Comment