پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی کوچنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ایک بار پھر سے پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کی نہ لڑنے کی روش اور سینئر کرکٹرز کی نہایت خراب پرفامنس دیکھ کر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔
کئی سابق کرکٹرز ور ماہرین کی جانب سے مائیک ہیسن کے کوچنگ اسٹائل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
سابق کپتان سلمان بٹ نے نجی سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں پاکستان ٹیم میں کسی بھی چیز کا انچارج ہوتا تو وہ مائیک ہیسن کا پاکستان ٹیم یا کسی اور اچھی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ان آخری دن ہوتا۔
Salman Butt about Mike Hesson
"If I were the in charge of anything, that would’ve been his last day with the Pakistan team or any other cricket side.”pic.twitter.com/RxpVfA16XN
— Salman. (@TsMeSalman) February 17, 2026
سلمان بٹ نے کہا کہ اس سے آگے یہ بندہ نہیں جاتا، ان کی سوچ قابل رحم اور افسوسناک ہے اور جو بندہ اس کو کوچ کہہ رہا ہے تو پھر اسے کوئی اور بات کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ مائیک ہیسن پاکستان کی قومی ٹیم کو بطور کوچ جوائن کرنے سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ سے منسلک رہے ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں اسپیشلسٹ بولر یا بیٹرز کے بجائے آل راؤنڈرز پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
بابراعظم ٹی20 میں کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟َ مائیک ہیسن نے واضح کردیا
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Hf7bsGj
via IFTTT
Post a Comment