سابق کرکٹر اور موجودہ تجزیہ کار باسط علی نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں دیکھیے گا بابراعظم تیسرے نمبر اور سلمان علی آغا چوتھے نمبر پر آئیگا۔
اے آر وائی نیوز پر بھارت کےخلاف بدترین کارکردگی پر تجزیہ کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوسرے راؤنڈ میں اچھا کھیلنا ہے تو اسپیشلٹ کی طرف بڑھنا ہوگا، ٹیم کا اعلان جب سے ہوا ہے آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں ہونا چاہیے، شاہین آفریدی اگلے میچ اور سپر راؤنڈ کے پہلے ہفتے میں نظرنہیں آئے گا،
باسط علی نے کہا کہ جب شاہین آفریدی کو ٹیم سے نکالا جاسکتا ہے تو بابر اعظم کیوں نہیں وہ 4 نمبر کا پلیئر ہی نہیں، میرا خیال ہے اگلے میچ میں ہمارا ایک ہی فاسٹ بولر کھیلے گا۔
انھوں نے کہا کہ ٹاس کے وقت بھی ہم نے یہی کہا تھا کہ غلط فیصلہ ہے، فہیم اشرف سے بولنگ نہیں کرارہے تو اسے نمبر 4 پر کھلا لیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم نمبر 4 کا کھلاڑی نہیں ہے جو ایسا کرتے ہیں وہ باکل غلط کررہے ہیں، ہمارے یہاں انڈر 23 ٹیمیں نہیں ہے اس لئے ہم اچھے کھلاڑی نہیں لاپاتے۔
انھوں نے کہا کہ عثمان خان نے آج اچھی کوشش کی، اسپنرز کو جہاں کھیلنا چاہیے تھا وہاں کھیلا، اس پریشر میچ میں عثمان خان رنز بنا سکتا ہے تو بڑے کھلاڑیوں کو کیا ہوا تھا۔
بابراعظم کے رنز سب سے زیادہ ہیں لیکن کیا فائدہ ،انھوں نے کتنے میچ جتوائے، بابراعظم کے پاس آج بہترین موقع تھا وہ پرانا بال بھی کھیلنا جانتے ہیں، جب 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تو میچ کو آرام سے آخر تک لیکرجانا چاہیے تھا۔
باسط علی نے کہا کہ شاداب خان، محمد نواز ویسے تو 15 بول کر 30 رنز بنا لیتے ہیں، آج کی بیٹنگ سے لگتا ہے کہ یہ ملک کےساتھ زیادتی ہے، مینجمنٹ میں جو لوگ ہیں انھوں نے پروفیشنل کرکٹ نہیں کھیلی۔
دوطرفہ سیریز میں بھارت کی سی ٹیم بھی ہمیں جیتنے نہ دے، سابق کرکٹر کا بڑا دعویٰ
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kC89J3M
via IFTTT
Post a Comment