ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے منفرد ریکارڈ بنا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان نے بھارت کے خلاف باؤلنگ کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔

کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حیران کن طور پر اننگز میں چھ اسپن بولرز کو آزما کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

اس میچ میں گرین شرٹس نے چھ اسپن آپشنز استعمال کیے جن میں محمد نواز، صائم ایوب، شاداب خان، ابرار احمد، عثمان طارق اور کپتان سلمان علی آغا شامل ہیں۔

کپتان نے بھارتی ٹیم کو اس وقت سرپرائز کیا جب وہ خود میچ کا پہلا اوور کروانے آئے اور ابھیشیک شرما کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔

پاکستان کے زیر استعمال چھ اسپنرز T20 ورلڈ کپ کی اننگز میں کسی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ ہیں۔

قومی ٹیم کے اسپن باؤلنگ ڈپارٹمنٹ نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 18 اوورز کرائے جس میں 142 رنز بنے اور پانچ آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب چار اوورز میں صرف 25 رنز دے کر تین وکٹ لینے میں کامیاب رہے اور بولنگ لائن میں اپنی بالادستی قائم کی جب کہ عثمان طارق، سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g7QH4Rt
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post