اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے رانا ثناء اللہ کو بانی پی ٹی آئی کو ڈیل‘ کی پیشکش پر چیلنج کر دیا اور کہا کیا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات اور آپ کو ہی پتہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے رانا ثناءاللہ کے اس بیان پر سوال اٹھا دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو دو بار سیاسی “ڈیل” کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ راناثناصاحب آپ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ ڈیل آفر کی وہ نہیں مانے، بتایا جائے یہ پیشکش کب، کہاں اور کیسے کی گئی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کیا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات اور آپ کو ہی پتہ ہے، آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ بقول آپ کے اُس نےڈیل نہیں مانی۔
میرے دوست رانا ثنااللہ صاحب!
آپ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ ڈیل آفر کی لیکن وہ نہیں مانے۔
پہلے تو بتائیں کب کہاں اور کیسے؟ یا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات اور آپ کو ہی پتہ ہے؟
میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اُس نے بقول آپ کے ڈیل نہیں مانی۔ اگر…
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) February 19, 2026
سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ اگرمبینہ ڈیل قبول کرلیتےتو آپ کو پتہ ہے پھر اس نے سیاستدانوں کے پیچھے آنا ہی آنا ہے، آپ لوگوں کو چھوڑنا بھی نہیں ہے پھر سیاستدانوں نے کہاں جانا یہ مجھے بھی نہیں پتہ،
انھوں نے کہا کہ کسی اور کے پیچھے بانی پی ٹی آئی جائیگا نہ جا سکتا ہے اور نہ کسی اور میں ہمت اورجرات ہے۔
رانا ثناءاللہ کو مخاطب کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کلہ رانا صاحب ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں ورنہ اُڑتے تیر کی کہاوت توسنی ہو گی، سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئی ہیں کچھ نیا سوچیں ، میں نے آپ لوگوں سے کہا تھا انسان کی عادت بدلی جا سکتی ہے فطرت نہیں، ۔ رمضان مبارک اینڈ گُڈلک
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TSzKdOD
via IFTTT
Post a Comment