بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس، غزہ کیلیے کس ملک نے کیا اعلان کیا؟

واشنگٹن (20 فروری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی تعمیر نو کیلیے قائم بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شریک ممالک نے مختلف اعلانات کیے ہیں۔

غزہ بورڈ آف پیش کا پہلا اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت ہوا جس میں قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان سمیت کئی ممالک نے شرکت کی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق درج ذیل ممالک نے بورڈ آف پیس مین اپنا حصہ ڈالنے کیلیے مختلف اعلانات کیے ہیں:

امریکا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سرحدی امن کیلیے 10 ارب ڈالر کا عطیہ دینے کا عہد کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات: وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے بورڈ آف پیس کیلیے 1.2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا۔

قطر: امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بورڈ آف پیس کیلیے 1 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔

سعودی عرب: وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب اگلے چند سالوں میں بورڈ آف پیس کو 1 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

انڈونیشیا: صدر پروبوو سوبیانتو نے کہا کہ انڈونیشیا غزہ کیلیے بین الاقوامی حفاظتی فورس میں 8000 یا اس سے زیادہ فوجی دستے شامل کرنے کیلیے تیار ہے۔

قازقستان: صدر قاسم جومارٹ توکایف نے کہا کہ ان کا ملک بغیر کسی تاخیر کے براہ راست بورڈ آف پیس کو بڑی نقد رقم دینے کیلیے تیار ہے اور غذائی امداد کے پیکج کے طور پر گندم فراہم کرنے کیلیے بھی تیار ہے۔

بحرین: شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے کہا کہ بحرین غزہ کیلیے ایک مؤثر حکومتی ڈیجیٹل سروسز پلیٹ فارم کے قیام کیلیے ضروری انفراسٹرکچر اور مہارت فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔

ازبکستان: صدر شوکت میرضیایف نے کہا کہ ازبکستان غزہ میں اسکولوں، بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز اور اسپتالوں کی دوبارہ تعمیر میں مدد کیلیے تیار ہے۔

مصر: وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے کہا کہ مصر غزہ کی پٹی کے اندر سکیورٹی برقرار رکھنے کیلیے فلسطینی پولیس اہلکاروں کی تربیت کی کوششیں جاری رکھے گا۔

رومانیہ: صدر نکوسر ڈین نے کہا کہ رومانیہ ہنگامی خدمات، اسکولوں اور پولیس و عدلیہ جیسے اداروں کی تعمیرِ نو میں مدد کر سکتا ہے۔

ترکیہ: وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ پولیس کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے اور بین الاقوامی استحکام فورس کیلیے فوجی دستے فراہم کرنے کیلیے بھی تیار ہے۔

مراکش: وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے کہا کہ مراکش پولیس افسران کی تعیناتی، غزہ کے پولیس اہلکاروں کی تربیت اور ایک فوجی فیلڈ اسپتال قائم کرنے کیلیے تیار ہے۔

کویت: کویت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ بورڈ آف پیس کو 1 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/f78H3ry
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post