شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان نے اداکارہ نعیمہ بٹ کو اہم مشورہ دے دیا۔
اداکارہ نعیمہ بٹ نے 2024 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے ذریعے پہچان حاصل کی تھی اور مداحوں کی جانب سے ان کے کردار کو سراہا گیا۔
نعیمہ بٹ سماجی طور پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اکثر تقریبات میں شرکت کرتی ہیں۔
حال ہی میں ان کی ریما خان سے پہلی ملاقات شادی کی تقریب میں ہوئیں جہاں انہوں نے سینئر اداکارہ کے لیے محبت اور تعریف کا اظہار کیا۔
ریما خان نے نعیمہ بٹ کو لمبے اور خوبصورت بالوں کے حوالے سے مشورے بھی دیے۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے نعیمہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بال کبھی نہ کاٹیں کیونکہ بال ہر عورت کی خوبصورتی ہوتے ہیں جنہیں نہیں کاٹنا چاہیے۔
اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hn62pXD
via IFTTT
Post a Comment