ٹرمپ نے ایران سے تمام سفارتی روابط منقطع کردیے، فضائی حملوں کا امکان، امریکی میڈیا

صدر ٹرمپ نے ایران سے تمام سفارتی روابط منقطع کردیے، ایران کی اعلیٰ سول اور ملٹری قیادت کو نشانہ بنانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت وائٹ ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا، ایران سے تمام سفارتی روابط منقطع کردیے گئے ہیں جبکہ امریکا کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کا امکان ہے۔

حملوں میں امریکا کی جانب سے ایران کی اعلیٰ سول و ملٹری قیادت کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، سیکیورٹی کونسل اجلاس کے بعد صدر ٹرمپ مشی گن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ ٹرمپ ایران سے متعلق آج شام کوئی اہم فیصلہ کرسکتے ہیں، ٹرمپ ایرانی قیادت کیخلاف کارروائی سے پہلےعوام سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایرانی فوج ٹرمپ کو ناقابل فراموش سبق سکھائے گی‘

ایران پر ممکنہ حملوں سے پہلے صورتحال کی حساسیت کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عوام سے خطاب آج رات متوقع ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کرتے ہوئے ایرانی عوام پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج میں شدت لائیں۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میک ایران گریٹ اگین، میں نے ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران میں مظاہرین احتجاج جاری رکھیں مدد راستے میں ہے، مظاہرین احتجاج میں شدت لائیں اور اداروں کو اپنے کنٹرول میں لے لیں۔

ٹرمپ ایران کو وینزویلا نہ سمجھیں، تجزیہ نگار



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rwVn7KR
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post