گل پلازہ میں کام کرنے والے لیاری کے رہائشی 3 لڑکے تاحال لاپتہ

گل پلازہ میں کام کرنے والے لیاری چیل چوک کے رہائشی تین لڑکے تاحال لاپتہ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے رہائشی تین لڑکے 13 سالہ حمزہ، 15 سالہ حسام اور 16 سالہ عبدالصمد تاحال لاپتا ہیں جو گل پلازہ کی دکانوں میں کام کرتے تھے۔

لاپتہ عبدالصمد کے والد محمد عبدالرحمان شدت غم سے نڈھال ہیں اور بیٹوں کے نہ ملنے پر نڈھال ہوکر زمین پر گر گئے۔

لیاری کی فیملی نے بچوں کی تصاویر اٹھا کر شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

یہ پڑھیں: گل پلازہ کی تمام خبریں

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ پر کراچی کی فضا سوگوار ہے، خوفناک آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ 75 تاحال لاپتا ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت سے مزید 7 لاشیں نکالی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے کچھ انسانی اعضا بھی ملے ہیں، ناقابل شناخت لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل 24 سے 36 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HYGBNJP
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post