سپریم لیڈر پر حملہ ایرانی قوم سے اعلانِ جنگ ہوگا: صدر پزشکیان کی وارننگ

تہران (19 جنوری 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی حملہ ایرانی قوم کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں دشمن کو خبردار کیا کہ ہمارے ملک کے عظیم رہنما پر حملہ ایرانی قوم کے ساتھ کھلی جنگ کے برابر ہوگا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اگر ایرانی عوام کو زندگیوں میں مشکلات اور سختیوں کا سامنا ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ امریکی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عائد کی گئی غیر انسانی پابندیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں اب نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ

واضح رہے کہ مسعود پزشکیان کا مذکورہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انٹرویو کے بعد سامنے آیا جو انہوں نے جریدے پولیٹیکو کو دیا۔

انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رہنے کیلیے دنیا میں بدترین جگہ ہے اور اب ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک بھر میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والے جانی نقصان اور تباہی کے اصل ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fCdWMkz
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post