آئرلینڈ کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

آئرلینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے جاری کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت پال اسٹرلنگ کریں گے، ٹیم کا اعلان ویڈیو کے ذریعے کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کے نام درج ہیں۔

کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق آئرلینڈ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے خلاف دبئی میں سیریز کھیلے گی۔

آئرلینڈ اور اٹلی میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز 23 جنوری سے ہوگی جبکہ یو اے ای سے 2 میچز 29 اور 31 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

اگلے ماہ بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں میچل سینٹنر کی قیادت میں فن الین، مائکل بریسول، مارک چیمپمن، ڈیون کانوے اور جیکب ڈفی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں لوکی فرگاسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، جیمی نیشم، گلین فلپس، رچن رویندرا، وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرٹ اور اش سودھی شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ucMh4yJ
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post