پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 8 فروری کو پہیہ جام، شٹرڈاؤن ہڑتال کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 8 فروری کوعوام سے ووٹ چھینا گیا یہ سب سے بڑا چیلنج ہے، 1973 کے آئین کی اصل شکل میں بحالی اورعوام کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جائے۔
اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف 8 فروری کو یوم سیاہ منائےگی، تاجر برادری سے 8 فروری کو شٹر ڈاؤن کی اپیل کرینگے، دیکھتے ہیں اب حکومت مذاکرات میں کتنی سنجیدہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت سنگین مسائل کاشکار ہے، معیشت شدید متاثر ہے، ہمارا مؤقف ہے جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کےپاس اختیار ہوتا ہے اورحکومت ہی دل بڑاکرتی ہے، ہم دیکھیں گے کہ حکومت کیا ردعمل دے گی، ہم سمجھتے ہیں اسمبلی میں جو بیٹھے ہیں وہ حکومت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں دنیا کے تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، پاکستان کو کیسے آگے بڑھنا ہے ترقی کیسے ہونی ہے شاید یہ بھی ایجنڈے میں شامل ہو۔
اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی ٹائم لائن نہیں ہے، یہ تاثرغلط ہے کہ ہم بات نہیں کرنا چاہتے، ہم کوئی شرائط نہیں رکھ رہےصرف اپنا ایجنڈا پیش کیا ہے، نوازشریف کہتے تھے ووٹ کوعزت دو، ہم بھی وہی بات کررہے ہیں۔
ہم نے جو ایجنڈا طے کیا ہے اسی کی بنیاد پر مذاکرات کریں گے، اسد قیصر
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DuAniR7
via IFTTT
Post a Comment