ہنگو میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، تین پولیس اہلکار شہید

ہنگو میں چیک پولیس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہنگو میں شاہو روڈ پر دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید اہلکاروں میں حوالدار واحد شاہ، کانسٹیبل عبدالصمد شامل ہیں۔

ڈی پی او خان زیب مہمند کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں، فرار دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دو پولیس جوانوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئی جی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6VxLeXO
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post