شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے ماہر تعلیم دانشور، اور انسانی حقوق کی رکن ڈاکٹر ارفع سیدہ زہرہ سے آخری ملاقات کی یاد تازہ کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عمران عباس نے ڈاکٹر ارفع سیدہ زہرہ کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا، وہ 83 برس کی عمر میں گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئیں۔
اداکار نے دبئی میں ناشتے کی میز پر ڈاکٹر ارفع سے اپنی آخری ملاقات کا ذکر کیا جہاں وہ کچھ کھانے سے قاصر تھیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں نے انہیں اپنے ہاتھوں سے دلیہ کھلایا حالانکہ وہ انکار کرتی رہیں بالکل اسی طرح جیسے میری ماں نے اپنے آخری دنوں میں کیا تھا جب انہوں نے کھانا چھوڑ دیا تھا، مجھے اس لمحے ایک عجیب سا خوف محسوس ہوا، ایک ناقابل بیان خوف جیسے کچھ ہونے والا ہے۔‘
View this post on Instagram
عمران عباس نے بتایا کہ میں انہیں وہیل چیئر پر کمرے میں واپس لے گیا اور اللہ سے دعا کی کہ انہیں لمبی زندگی اور اچھی صحت عطا فرمائے لیکن آج جب وہ دنیا سے رخصت ہوئی ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم نے ایک قیمتی جواہر یعنی نایاب موتی کھو دیا ہے۔
اداکار نے ڈاکٹر ارفع کے ’نایاب اور خوبصورت الفاظ‘ کے لیے شکریہ ادا کیا جو کہ ’ہماری زندگی میں رہنمائی کی روشنی‘ بنے رہیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0aFoZPq
via IFTTT
Post a Comment