پاکستان میں چلغوزہ صرف ’’3000‘‘ روپے کلو کہاں مل رہا ہے؟

کراچی (19 نومبر 2025): سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں تاہم کئی سالوں سے انتہائی مہنگا چلغوزہ صرف 3 ہزار روپے کلو مل رہا ہے۔

قدرت نے انسان کے لیے بیش بہا نعمتیں اتاری ہیں۔ ان میں ہی ایک خشک میوہ جات ہیں، جو اگرچہ سارا سال کھائے جاتے ہیں۔ مگر ان کی افادیت کے باعث سردیوں میں ان کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور اسی تناسب سے ان کی قیمت بھی۔

مشہور خشک میوہ جات میں مونگ پھلی، خشک خوبانی، چھوہارے، انجیر، کشمش سمیت دیگر بہت سارے نام ہیں۔ مگر ہر دلعزیز ’’چلغوزہ‘‘ ہے، جو اپنے مہنگے دام کے باعث شاید متوسط طبقے کے لیے انوکھی چیز ہو۔

گزشتہ کئی سالوں سے چلغوزہ دیگر خشک میوہ جات کی طرح سڑکوں پر ٹھیلوں پر نظر نہیں آتا، جس کی وجہ اس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہے۔

یہ خوش ذائقہ چلغوزہ 12 سے 16 ہزار روپے کلو تک بھی فروخت ہوا ہے۔ تاہم خوشخبری یہ ہے کہ صرف 3 ہزار روپے کلو میں اب یہ متوسط طبقے کی قوت خرید میں بھی آ رہا ہے۔

جی ہاں صرف 3 ہزار روپے کلو! تاہم اس قیمت میں یہ چلغوزہ ہر جگہ نہیں بلکہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا بازار میں فورخت کیا جا رہا ہے۔

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہی چلغوزہ گزشتہ برس تک ان کے علاقوں میں 8 سے 10 ہزار روپے تک فروخت کیا گیا ہے۔ تاہم رواں برس اس کی پیداوار زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

چلغوزے کا استعمال کئی بیماریوں سے بچاؤ کا ضامن



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vi1A2oc
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post