خواجہ اظہار الحسن کا صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کو ناپسندیدہ کہنا دن رات شہر کو زندہ رکھنے والے لاکھوں شہریوں کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ صبا قمر جیسی فنکارہ کو شہرہ آفاق بلندی اور پلکوں پہ سجانے والوں کا شہر ہے، افسوس یہاں سے دولت اور شہرت کمائیں اور پھر اسی کو سنائیں۔

انہوں نے آخر میں ’وی لو کراچی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یہ پڑھیں: صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر واویلا مچ گیا

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ یہ شہر بدصورت نہیں، بدنظمی کا شکار ضرور ہے مگر محبت سے بھرپور ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ مجھے کراچی پسند نہیں صرف کام کے لیے وہاں جاتی ہوں میں تو چاہتی ہوں کہ کراچی کے پراجیکٹس کو اسلام آباد اور لاہور منتقل کردینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اسلام آباد اور لاہور پسند ہیں، کراچی میں ایک گھر لیا ہوا ہے لیکن میں صرف کام کے سلسلے میں وہاں جاتی ہوں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FxT0u2W
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post