پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سری لنکا کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔
پتھم نسانکا 76 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، کوشل پریرا 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
خبر اپ ڈیٹ کرنے تک سری لنکا کو جیت کے لیے 42 گیندوں پر جیت کے لیے مزید 67 رنز درکار تھے۔
تاہم سری لنکا کی ٹیم کی حیران کن کارکردگی پر محمد عامر نے بھی حیرانی کا اظہار کیا اور ایکس پر لکھا مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سری لنکا کی کونسی ٹیم ڈاؤن لوڈ ہوگئی۔‘

واضح رہے کہ سری لنکا ایشیا کپ میں فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم اتوار کو پاکستان سے فائنل کھیلے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n3C12J8
via IFTTT
Post a Comment