ایئرپورٹ کے قریب سے 2 لڑکیوں کو تحویل میں لے لیا گیا

کراچی ایئرپورٹ کے قریب سے 2 لڑکیوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایس یو اور مددگار 15 نے مشترکہ کارروائی کی، 2 لڑکیوں نے اہلکاروں کے پاس آکر کہا ایک شخص انہیں بیچنے جا رہا ہے۔

ایک لڑکی کا تعلق فیصل آباد اور دوسری کا اوکاڑہ سے ہے اور دونوں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ایک عورت کراچی لائی تھی خاتون نے لڑکیوں کو رفیع الدین نامی شخص کےحوالے کر دیا۔

لڑکیوں نے بیان دیا کہ رفیع الدین پیسے لے کر ہم سےغلط کام کراتا تھا، دونوں لڑکیاں گزشتہ 10 ماہ سے ملزم کے پاس مقیم تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں موقع ملنے پر گھر سے بھاگیں جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ایئرپورٹ پولیس کےحوالےکر دیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7rbkZDd
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post