بی ایم ڈبلیو کار کا شیشہ توڑ کر چور لاکھوں روپے لے اڑے، ویڈیو وائرل

آج کل چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں اس قدر عام ہوگئی ہیں کہ ملزمان دن دہاڑے بھی واردات کرتے ذرا بھی نہیں گھبراتے۔

بنگلور سے بھی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پارکنگ میں کھڑی بی ایم ڈبلیو کار سے چور لاکھوں کی رقم لے اڑے، ملزمان نے پہلے کار کا شیشہ توڑا پھر آرام سے کار سے پیسے نکالنے میں مصروف نظر آئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 20 اکتوبر کو بنگلورو کے سرجا پور علاقے میں ایک بی ایم ڈبلیو کھڑی ہے۔ اسی دوران ملزمان آتے ہیں اور کار کا شیشہ توڑ کر 13 لاکھ روپے کی رقم چرا کر جاتے ہیں۔

چوری کی پوری واردات ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی جس میں ایک چور کو ڈرائیور کے ساتھ والی کھڑکی کا شیشہ توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ شخص کار سے رقم نکال کر اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا جو موٹر سائیکل پر اس کا انتظار کر رہا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سرجاپور کے علاقے میں پیش آیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gQ9nZMD
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”