دہلی کے بازار میں روسی خاتون بلاگر کو ہراساں کرنیکا واقعہ، ویڈیو وائرل

روسی خاتون کو دہلی کے بازار میں وی لوگ بناتے ہوئے اس وقت پریشان کن صورتحال سے گزرنا پڑا جب ایک بھارتی نوجوان مسلسل اسے ہراساں کرتا رہا۔

روسی بلاگر جس کا نام کوکو ہے وہ دہلی کی مشہور سروجنی نگر مارکیٹ میں ویڈیو بلاگنگ کر رہی تھی، انھیں اس وقت ناپسندیدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شخص وی لوگ بنانے کے دوران مسلسل خلل ڈالتا رہا اور دوست بننے پر اصرار کرتا رہا۔

بلاگر نے اس دوران مذکورہ شخص کی ویڈیو بنائی جو بعد میں یوٹیوب پر شیئر کی، انٹرنیٹ صارفین اس پر غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

کچھ بھارتیوں نے روسی خاتوں کے اس تجربے پر ان سے معذرت کی، جب کہ کئی لوگوں نے کوکو کی تعریف کی کہ اس نے حالات کو اچھے طریقے سے سنبھالا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوکو نامی بلاگر سروجنی نگر مارکیٹ سے گزر رہی ہے، اسی دوران اچانک ایک شخص نمودار ہوا اور اس کا دوست بننے پر اصرار کرنے لگا۔

کوکو نے شائستگی سے اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ آدمی مسلسل بات کرنے اور اس سے دوستی کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

کوکو کے ساتھ بھارت جانے والی بلاگر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وہ شخص کوئی بھارتی دوست نہیں بنانا چاہتا تھا۔‘‘ ویڈیو کا اختتام وی لوگر کی جانب سے ہراساں کرنے والے آدمی سے جان چھڑانے کے ساتھ ہوتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sJqhmG1
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”