حماس نے انسانی بنیادوں پر مزید 2 قیدیوں کو رہا کر دیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈ نے 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حملے میں بنائے گئے مزید 2 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

ترجمان ابوعبیدہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور مصر کی ثالثی کے بعد غزہ سے دو قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے دونوں قیدیوں کوانسانی اور طبی وجوہات کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل القسام بریگیڈ نے دو امریکی شہریوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطری کوششوں کے جواب میں 2 امریکی شہریوں ماں بیٹی کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا۔

ترجمان ابوعبیدہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا کو ثابت کرنا ہےکہ بائیڈن انتظامیہ کے دعوے جھوٹے ہیں۔

حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے دوٹوک کہا ہے کہ اپنے تمام قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ ہمیں صرف اسرائیلی فوجیوں سے سروکار ہے سویلین کو حوالے سے کرنے سے متعلق کئی ممالک کو اپنی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8i7ChyG
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”