مایا علی کے سیر سپاٹوں کی تصاویر کے چرچے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کے سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں امریکی ریاست میسوری میں سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مایا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شائننگ اسٹارز کی ایموجیز بنائیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی مایا علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1kiPdAe
via IFTTT

Comments

Popular posts from this blog

پرتگال جانے والوں کو ویزا کیسے ملے گا

9 Major skin problems linked to diabetes

Alec Baldwin, wife announce reality show “The Baldwins”