کراچی میں کرنٹ لگنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹری سیون ڈی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوئیں۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ماں کی شناخت مہک اور بیٹی کی فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ماں، بیٹی کو گھر میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
خاتون اور بیٹی کو کرنٹ لگنے کے بعد فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ کے قریب بچے کو بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگا تو اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بچا لیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا فیملی حیدرآباد سے کراچی آئی ہوئی تھی اور انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کے لیے رجوع نہیں کیا ہے۔
پولیس کے مطابق فیملی واپس حیدرآباد روانہ ہوچکی ہے، عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تنصیبات سے دور رہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/q43fgUb
via IFTTT
Comments
Post a Comment