سفاک باپ نے کمسن بیٹی کی آنکھیں پھوڑ دیں
پنجاب کے شہر بورے والا میں نشئی باپ نے سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے کمسن بیٹی کی آنکھیں پھوڑ دیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بورے میں سفاک باپ تین ماہ سے بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے اور خنجر کمسن بیٹی کی آنکھیں پھوڑ دیں۔
پولیس نے 14 گھنٹے کی کوششوں کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی قید سے بیوی کو شدید زخمی حالت میں بازیاب کروایا ہے، بازیاب خاتون کے جسم پر بدترین تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف خاتون کے بھائی کی درخواست پر باضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بچی کا علاج کروانے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں پنجاب کے شہر پاکپتن میں نشئی شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کی ناک کاٹ کر اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔
شوہر نے نشے کیلیے بیوی سے رقم کا مطالبہ کیا تھا اور انکار کر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ناک کاٹ دی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا، واقعہ نواحی علاقہ پرانا تھانہ میں پیش آیا، پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ملزم فرار ہوگیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9cufs6j
via IFTTT
Comments
Post a Comment