’نگراں وزیر اعظم کیلیے اسحاق ڈار سمیت کسی کا نام زیرِ بحث نہیں آیا‘
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نگراں سیٹ اپ میں وزیر اعظم کیلیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت کسی کا نام زیرِ بحث نہیں آیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم سینئر سیاستدان ہوگا جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا، مجھے کسی ایسی بحث کا نہیں پتا جس میں اسحاق ڈار کا نام نگراں وزیر اعظم کیلیے آیا ہو۔
ایاز صادق نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم سے متعلق ابھی تک کسی کے نام پر بحث نہیں ہوئی تاہم اس کیلیے اتحادی جماعتیں بیٹھ کر نام پر بحث کریں گی۔
متعلقہ: ’اسحاق ڈار سے رشتہ داری (ن) لیگ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے‘
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو اس لیے اختیارات دے رہے ہیں تاکہ کام چلتا رہے، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور فلڈ سے متعلق معاملات چلانے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، نگراں سیٹ اپ میں چلنے والی چیزوں کو ہینڈل کرنے کیلیے اختیارات دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے آخری دن تک کام کرتے رہیں گے، جو اقدامات پہلے نہیں کیے گئے ہم آخری دن تک کرنے کی کوشش کریں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے اسمبلی میں پی ٹی آئی کی خواتین سے متعلق دیے گئے ریماکس پر ایاز صادق نے کہا کہ گزشتہ روز جو اسمبلی میں ہوا اس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے خواتین سے متعلق جو بیان دیا وہی اس کی وضاحت کریں گے۔
مردم شماری پر گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ مردم شماری کے معاملے کو اٹھایا گیا ہے تاہم ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، دراصل مردم شماری ہمارے ایجنڈے پر ہی نہیں ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VS0dhW2
via IFTTT
Comments
Post a Comment