یو اے ای کی ریاست میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت
یو اے ای کی ریاست عجمان میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق عجمان پولیس کی جانب سے 4 نومبر سے شروع ہونے والے اسکیم کے تحت 15 دسمبر 2024 تک ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں، اتھارٹی نے کہا کہ رعایت عجمان میں 31 اکتوبر سے پہلے کی جانے والی خلاف ورزیوں پر ہونے والے تمام جرمانوں پر دی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات میں نیا ٹریفک قانون یہ نیا اقدام رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹریفک پوائنٹس کی ضبطی کی منسوخی کا بھی احاطہ کرتا ہے تاہم اتھارٹی نے کہا کہ یہ سنگین خلاف ورزیاں جیسا کہ لاپرواہی سے چھوٹی یا بھاری گاڑی چلانا، ٹرک ڈرائیوروں کا ایسی جگہ پر اوور ٹیک کرنا جہاں اوور ٹیکنگ ممنوع ہے، زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کرنا، اور بغیر پیشگی اجازت کے گاڑی میں تبدیلی کرنا، پر رعایت نہیں دی جائے گی۔ اتھارٹی نے تمام گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے جرمانے ادا کریں، اور ٹریفک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ from ARYNews.t