کراچی : لیاقت آباد نمبر 6 میں گزشتہ روز خاتون کو مبینہ طور پر قتل کرنے والا مرکزی ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم مبین سے آلہ قتل، مقتولہ 30 سالہ سویرا زوجہ احمد نواز اور اس کے موبائل فون بھی برآمد کرلیے گئے، ملزم مبین نے دوران تلخ کلامی طیش میں آ کر خاتون کو قتل کیا۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتولہ ملزم دوست تھی اور وقوعے کے روز دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔
مقتولہ سویرا دو بچوں کی ماں تھی جبکہ اس کا شوہر گزشتہ ایک سال سے دبئی میں ملازمت کررہا ہے۔ واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقتولہ کے بھائی محمد عبداللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کی واردات کے بعد اپنے کپڑے تبدیل کیے اورخون آلود کپڑے لے کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا اور شواہد چھپانے کیلئے خون آلود کپڑے کچرا اٹھانے والی گاڑی میں پھینک دیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EQGbncY
via IFTTT
Post a Comment