’باس !! ہمارا سب چلا گیا‘ میر رضا کا دوست کو میسج

کراچی : گزشتہ ماہ قتل ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا نے اپنی موت سے کچھ روز قبل دوست کو میسج کرکے بدترین مالی حالات کا تذکرہ کیا۔

اے آر وائی نیوز نے میر رضا کے دوست عبداللہ بھار دے کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ حاصل کرلی جس میں دونوں دوستوں کے میسیجز کی تفصیلات درج ہیں۔

عبداللہ بھاردے نے میر رضا کو پیغام بھیجا کہ جانو ہمت کرو مجھ سےبات کرو بزنس کی کوئی بات نہیں کروں گا، جس کے جواب میں اس  نے عبداللہ بھاردے کو لکھا کہ باس ہمارے ابا نے ڈیڑھ کروڑ کا اسکیم کردیا۔

مقتول نے لکھا کہ آج پورا دن گھر کا سارا سونا، سارے اثاثے بیچ دیے، ایک کروڑ 40 لاکھ کا سونا اور، 30 لاکھ کی گاڑی ایک ہی دن میں بک گئی۔ اس  نے دوست عبداللہ بھاردے کو میسج کیا کہ باس ہمارا سب چلا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کے گھر پر قرض داروں کو ادائیگی کی مبینہ ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، گھر کی مبینہ ویڈیو میں کچھ لوگوں کو پیسوں کا لین دین کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میر رضا پر کیمیکل ٹارچر اور خون میں اینستھیسیا کی موجودگی کا انکشاف



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bK3Lqh6
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post