بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایکشن تھرلر فلم ’الفا‘ کے فلاپ ہونے پر کئی فلموں سے محروم ہونا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں نے کہا کہ الفا جیسی خواتین کی ایکشن فلمیں اگر باکس آفس پر فلاپ ہوجاتی ہیں تو اس کے بعد آنے والے پروجیکٹس کو متاثر کرسکتی ہیں اور میں اس تجربے سے گزر چکی ہوں۔
الفا میں عالیہ بھٹ کے ساتھ تاپسی پنوں بھی شامل تھیں جبکہ یہ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔
فلم وائی آر ایف کی پہلی خواتین پر مبنی ایکشن تھرلر فلم تھی تاہم دھرندر سے شائقین کو زیادہ توقع تھی اور فلم ان کی امیدوں پر پورا بھی اتری اس کے برعکس الفا میں عالیہ بھٹ کے ایکشن سین پر تنقید کی گئی۔
زوم ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں تاپسی نے انکشاف کیا کہ ایک چیز میں نے نوٹ کی ہے کہ جب آپ کسی فلم میں پیسہ لگاتے ہیں یا کسی خاتون اداکار پر ایکشن فلم بناتے ہیں اور وہ فلاپ ہوجائے تو پھر ان پر پیسہ کوئی کیوں لگائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مردوں کی ایکشن فلموں کو رعایت دی جاتی ہے یہاں تک کہ اگر کہانی معمولی ہو۔ ایسا ہی ہوتا ہے اگر کوئی مرد ہیرو کی ایکشن فلم ہو یا کسی بھی قسم کی بڑے بجٹ کی فلم ہو، اور کہانی 15 یا 20 کی ہو، چلیں 19 یا 20 کہہ لیں یہ چل جاتی ہے لیکن ہماری پیمائش کا یارڈ الگ اور مائنس میں ہے۔
یہ پڑھیں: ’’الفا‘ کی کہانی ’دھرندر‘ سے متاثر؟ بھارت کا مذاق بنا دیا گیا‘
اس سے قبل بھارتی فلموں کے ناقد کے آر کے نے الفا کا ریویو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس فلم کی کہانی اُدے چوپڑا نے لکھی ہے جو زندگی میں ہر شعبے میں پوری طرح فلاپ ثابت ہوا ہے، جو اپنی زندگی میں کچھ نہیں کرسکا اگر فلم کی کہانی ادے نے لکھی ہے تو آپ کو یقین ہوجانا چاہیے کہ فلم کیسی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ دھرندر میں رنویر سنگھ کو بھارتی ایجنٹ دکھایا گیا ہے جو پاکستان کو برباد کرنے کے لیے وہاں گیا اور اس نے گینگسٹر، سیاستدان اور ڈاکٹرز کو مار کے واپس بھارت آگیا ہے۔
اسی طرح بوبی دیول کو ’الفا‘ میں پاکستانی ایجنٹ دکھایا گیا ہے جو بھارت کو تباہ کرنے کے لیے آیا ہے، انڈیا کی فوج میں بھرتی ہوگیا ہے اور بڑے ڈاکٹر اور آفیسر کو مار رہا ہے لیکن آخر میں ظاہر یہ دکھایا گیا ہے کہ بوبی دیول کو مار دیا گیا ہے۔
کے آر کے کا کہنا تھا کہ فلم میں عالیہ بھٹ اور شروری واگھ نے انیل کپور کی جڑواں بیٹیوں کا کردار ادا کیا ہے اور یہ دونوں ہی بوبی دیول کے خلاف لڑ رہی ہیں ایک طرح سے دیکھا جائے تو بھارت کا مذاق اڑایا گیا ہے کیونکہ بوبی دیول وہ ہے جو کبھی پاکستان کی آرمی میں میجر ہوا کرتا تھا اور وہ انڈیا کی آرمی میں بھرتی ہوگیا تھا اور انڈیا کی آرمی میں چھوٹے موٹے عہدے پر نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آدیتیہ چوپڑا نے یہ دکھایا ہے کہ انڈیا کی آرمی اتنی کرپٹ ہے کہ ایک پاکستانی افسر یہاں آکر بھرتی ہوجاتا ہے، اور ملک کو بھاری نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایک طرح سے ہندوستان کے سسٹم کو ناکارہ دکھایا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Xam1683
via IFTTT
Post a Comment