امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہو سکتا ہے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو جائے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے رابطہ ہے وہ ہماری حمایت کرتے ہیں ہم ان کی، آہستہ آہستہ پارٹی ورکرز سمجھ رہےہیں ہم ہر جگہ پر جا رہے ہیں ہو بھی سکتا ہے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ ایک ساتھ ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا الگ الگ ہے لیکن اختلاف نہیں ہے پی ٹی آئی کا ایجنڈا بانی کی صحت اور رسائی ، اور ہمارا ایجنڈا پیٹرول پر لیوی کیخلاف ہے کسان اتحاد سے آج ہمارا رابطہ ہوا ہے ان کی خواہش ہے کہ ہم کچھ مل کر کرلیں اس پر بھی غور کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 32دن سے دھرنے جاری ہیں تو کیا ہم اسلام آباد میں پرامن ایک جگہ بھی بیٹھ سکتے ہیں اگر حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو ہم ایک جگہ سے نہیں جائیں گے، حکومت سگنل بند کرے گی تو قافلے اپنے طور پر آتے ہیں تو وہ اپنے فیصلے بھی خود کرتے ہیں۔
حافظ نعیم نے بتایا کہ کل جماعت اسلامی کی میٹنگ میں طے کریں گے کہ لانگ مارچ کس طرح لیکر چلنا ہے جماعت اسلامی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہم عوام کےحقوق کیلئے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں، حکومت نے کنٹینر لاکر کھڑے کردیئے روکیں گے تو یہ کنٹینر ہٹائیں گے حکومت کو نہیں چاہیے کہ کنٹینر لگائیں تو احتجاج پرامن رہےگا، جماعت اسلامی ابھی تک لانگ مارچ کیلئے نہیں آئی انھوں نے ابھی سے راستے بند کردیئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BQLZ1Ie
via IFTTT
Post a Comment