گجرات (29 اگست 2026): چار سالہ معصوم بچی نور فاطمہ کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بیٹی کی بازیابی کے لیے مدد کریں۔
2 روز گزرنے کے باوجود گجرات کے علاقے کریم داد کی رہائشی 4 سالہ نور فاطمہ کی لاش برساتی نالے سے برآمد نہیں ہو سکی ہے، اور اس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ برساتی نالے کا سیلابی پانی بھمبر آزاد کشمیر سے آتا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چار سالہ نور فاطمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے 16 سالہ چچا زاد بھائی فیضان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بچی کے والد ذیشان حیدر نے بتایا کہ زیر حراست ملزم فیضان کی نشان دہی پر ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب میری معصوم بیٹی کی بازیابی کے لیے مدد کریں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NS0ECGj
via IFTTT

Post a Comment