نیویارک (13 جولائی 2026): امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 3 فی صد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.75 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد برطانوی خام تیل 78.86 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 3.65 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا، عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 74.02 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، مربن خام تیل کی قیمت بڑھ کر 73.25 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جب کہ برینٹ خام تیل کی قیمت 78.86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ایرانی حملے میں بچ جانے والے امریکی فوجیوں کے اپنے جنرلز پر سنگین الزامات
واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار پہلے کی نسبت کافی حد تک بڑھا دیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی تازہ حملوں کی لہر نے جنوبی اور مغربی ایران کے ایک وسیع حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان حملوں میں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں قشم، سرک، بندرعباس، جسک، بوشہر، خندب، مہشہر، آبادان، خرمشہر سمیت کئی علاقے شامل ہیں۔ سرکاری میڈیا نے امریکی تازہ حملوں میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت اور 4 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0SrVZ7k
via IFTTT
Post a Comment