شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی سے موازنے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سحر ہاشمی نے حال ہی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔
انہوں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف وہی مناظر فلمائے ہیں جو اسکرپٹ میں لکھے گئے تھے اور یہ ڈائریکٹر کا وژن تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ تمام فنکار وہی کرتے ہیں جس کا ان سے مطالبہ کیا جاتا ہے اور میں اکیلی نہیں ہوں جس نے گلے ملنے کا منظر فلمایا ہو۔
یہ پڑھیں: سحر ہاشمی کا موازنہ عمران ہاشمی سے کیوں کیا جارہا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں زیادہ محتاط رہیں گی کیونکہ وہ ایسا کچھ نہیں کرنا چاہتیں جو عوام کو ناپسند ہو لیکن اداکارہ نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ایسا کام کرنے پر صرف انہیں نشانہ بنانا بند کریں جو ہر کسی نے کیا ہے۔
سحر ہاشمی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی کیریئر کا آغاز کیا اور تب سے وہ لگاتار ہٹ ڈراموں میں دکھائی دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سحر ہاشمی کا موازنہ عمران ہاشمی سے کیا جارہا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qjsXNik
via IFTTT
Post a Comment