شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے سفید بال رکھنے کی وجہ بیان کردی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے سفید بال اپنانے کا فیصلہ والدہ سے متاثر ہوکر کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بچپن میں اسکول کی تقریب کے دوران والدہ کو صرف اس لیے دور سے پہچان لیا تھا کیونکہ وہ سفید بالوں والی واحد خاتون تھیں۔
مرینہ خان نے کہا کہ میں نے اسی وقت فیصلہ کرلیا تھا کہ عمر کے ساتھ اپنے قدرتی سفید بال قبول کروں گی۔
یہ پڑھیں: ’تنہائیاں‘ کا ری میک بنا تو نئی ’ثانیہ‘ کون ہوگی؟ مرینہ خان نے بتادیا
اداکارہ نے کہا کہ بار بار بال رنگنا کبھی پسند نہیں آیا اور ایک بار رنگنا شروع کرنے کے بعد مسلسل ٹچ اپس کرانے پڑتے ہیں۔ میں ہمیشہ اپنے بالوں کے انداز کے ساتھ تجربات کرتی رہی ہوں کیونکہ مجھے اپنی شکل بدلنے سے کبھی خوف محسوس نہیں ہوا۔
انہوں نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ بازار میں مجھے ایک بچے نے پہلے اپنی والدہ سمجھ کر آواز دی مگر قریب آتے ہی معذرت کرتے ہوئے آنٹی کہہ دیا، جس پر مجھے اب تک ہنسی آتی ہے۔
واضح رہے کہ مرینہ خان پاکستان کی معروف اور تجربے کار اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں متعدد ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FQHoEOK
via IFTTT
Post a Comment