واٹس ایپ اکاؤنٹ سائبر فراڈ سے کیسے محفوظ رکھیں؟

واٹس ایپ اکاؤنٹ عام طور پر ہیکرز کے لیے آسان ہدف شمار کیا جاتا ہے سائبر فراڈ سے محفوظ رہنے کیلیے صارف کو چند احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کرنی چاہئیں۔

مندرجہ ذیل سطور میں صارفین کو ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے اور ہیکرز کے حملے سے بچاؤ سے متعلق آسان طریقے بیان کیے جارہے ہیں۔

سائبر کرائم میں ملوث عناصر مسلسل لوگوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہٰذا اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ایک آگاہی مہم میں بتایا ہے کہ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ سائبر فراڈ سے محفوظ رکھیں۔

صرف چند آسان حفاظتی اقدامات کے ذریعے آپ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکنگ اور مالی فراڈ سے محفوظ کرسکتے ہیں، آپ کی ایک چھوٹی سی احتیاط آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی سیکیورٹی نوٹیفکیشن فیچر کو آن کریں۔ واٹس ایپ کھولیں، سیٹنگ میں جائیں، پھر اکاؤنٹس اور اس کے بعد سیکیورٹی نوٹیفکیشن پر جا کر شو سیکیورٹی نوٹیفکیشن کو فعال کریں۔

اس فیچر کی مدد سے اگر آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی سیکیورٹی سے متعلق کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کو فوری اطلاع مل جائے گی۔

اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ساتھ ایک محفوظ ای میل ایڈریس ضرور منسلک کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر اکاؤنٹ کی بازیابی آسان ہوسکے۔

اس کے علاوہ ٹو اسٹیپ نوٹیفکیشن بھی لازمی فعال کریں، یہ حفاظتی فیچر آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیکرز اور سائبر مجرموں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آن لائن کی دنیا میں معمولی سی احتیاط آپ کے ذاتی ڈیٹا اور ڈیجیٹل زندگی کو محفوظ بنا سکتی ہے اور معمولی سی غفلت آپ کو کسی بڑی پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M0VGQEz
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post