آزاد جموں و کشمیر انتخاب کے لیے ملک بھر سے سیکیورٹی اہلکار بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی محکمہ داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نفری کے ہمراہ 15 ایس پیز اور 48 ڈی ایس پیز بھی کشمیر جائیں گے۔
سب سے زیادہ 14 ہزار پولیس اہلکار پنجاب سے بھجوائے جائیں گے جب کہ سندھ 2ہزار، خیبرپختونخوا 500، بلوچستان 200 اور جی بی سے 100 اہلکار جائیں گے۔
مجموعی طور پر ملک بھر سے 16ہزار 800 اہلکاروں کو بھجوایا جائے گا۔ الیکشن ڈیوٹی پر 30 فیصد مسلح اور 70 فیصد ڈنڈا برادر فورس موجود رہےگی۔
پنجاب ہائی وےپٹرولنگ، راٹس منیجمنٹ فورس، پنجاب کانسٹیبلری اور ضلع پولیس اہلکار شامل ہوں گے۔
https://ift.tt/uQlqSpm
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SvAsaK5
via IFTTT
Post a Comment