اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا اعلان کردیا،
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے
حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے35 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، حکومتی اعلان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 18 سے 20 جولائی تک کیلئے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8y4AHQM
via IFTTT
Post a Comment