قطر کا ایران جنگ میں شرکت سے متعلق اسرائیلی میڈیا کی جھوٹی رپورٹس پر سخت ردعمل

قطر نے ایران کی جنگ میں شرکت سے متعلق ’جھوٹی اسرائیلی میڈیا رپورٹس‘ کو مسترد کردیا۔

قطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان خبروں کو "صاف الفاظ میں مسترد” کر دیا ہے کہ دوحا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ریاست قطر اس طرح کے گمراہ کن الزامات کی اجازت نہیں دے گی کہ وہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے اپنی فعال سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچائے۔”

قبل ازیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت ہمیں پالیسی سے ہٹانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عناصر نے امریکا میں مہم چلائی جس میں بھاری رقم خرچ کی، ایپسٹین کے اسرائیلی انٹیلی جنس سے رابطے حقیقت ہیں تاہم صدر ٹرمپ بیلک میل نے ہو رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں زمینی فوج نہیں اتاریں گے ایران تنازع کا حل فوجی کارروائی نہیں سفارت کاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wsrZBKh
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post