حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (27 جون 2026): حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

عالمی منڈی میں کام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ ہوسکا، پٹرولیم ڈویژن نے موجودہ سطح پر قیمتیں برقرار رکھنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے بجائے تاحکم ثانی برقراررکھی گئی ہیں، پیٹرول کی قیمت299.50روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت311.47روپے فی لیٹر پر بر قرار رہیں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/C8pBwhx
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post