اسلام آباد (22 جون 2026): ایس ای سی پی نے خواتین کی زیر نگرانی چلنے والے چھوٹے کاروبار کے لیے ڈیجیٹل قرضہ پروڈکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملک کی پہلی ایسی ڈیجیٹل فنانسنگ پروڈکٹ کی منظوری دے دی ہے جو خصوصی طور پر خواتین کی زیر نگرانی چلنے والے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے لیے مختص ہے۔
اس پروڈکٹ کے تحت کمپنی خواتین کاروباری افراد کو ان کے کریڈٹ اسیسمنٹ کے نتائج کی بنیاد پر 1لاکھ روپے سے لے کر 15 لاکھ روپے تک کی ایسٹ فنانسنگ فراہم کرے گی۔
یہ اقدام فنانشل انکلوژن کو فروغ دینے اور خواتین کاروباری افراد کے لیے باضابطہ فنانس تک رسائی کو وسعت دینے کے ایس ای سی پی کے ایجنڈے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو کہ ایک ایسا طبقہ ہے جو روایتی طور پر ملک میں محروم رہا ہے۔
اس جدید پروڈکٹ کو ’خودمختار خاتون‘ کا نام دیا گیا ہے جسے والی فنانشل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔
یہ پروڈکٹ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شریعت کے اصولوں کے مطابق ایسٹ فنانسنگ فراہم کرے گی جسے خاص طور پر خواتین کی ملکیت والے چھوٹے کاروباروں کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
فنانسنگ کی یہ سہولت کمپنی کی پہلے سے وائٹ لسٹ شدہ ڈیجیٹل لسٹڈ لینڈنگ ایپلی کیشن ’حکیم‘ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
اہل درخواست گزار فنانسنگ کا پورا عمل ڈیجیٹل طور پر مکمل کرسکیں گے، منظور شدہ فنانسنگ کو پلیٹ فارم کے اندر دستیاب انٹیگریٹڈ مارکیٹ پلیس کے ذریعے کاروبار سے متعلق اثاثے خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
منتخب کردہ اثاثے براہ راست قرض لینے والوں کے رجسٹرڈ پتے پر پہنچائے جائیں گے۔ فنانسنگ کی رقم 12 زیر نگرانی چلنے والے اداروں کو اپنے کیش فلو کو مؤثر طریقے سے سنبھالتے ہوئے پیداواری اثاثے حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
والی فنانشل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ ایک لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنی ہے جو انویسٹمنٹ فنانس سروسز میں مصروف عمل ہے اور اس وقت اپنی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ڈیجیٹل نینو فنانسنگ فراہم کر رہی ہے۔
ایس ای سی پی کی جانب سے ’خودمختار خاتون‘ پروڈکٹ کی منظوری کے بعد کمپنی کنزیومر فنانسنگ سے آگے بڑھ کر ایم ایس ایم ای سیکٹر کو فنانسنگ فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گی۔
لینڈنگ این بی ایف سیز پاکستان میں اب تک محروم رہنے والے طبقات کو فنانس فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں جنہوں نے جولائی 2025ء سے دسمبر 2025ء تک کی ششماہی مدت کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 7.5 ملین مائیکرو اور چھوٹے کاروباروں کو تقریباً 111 ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dejyQ0T
via IFTTT
Post a Comment