جی بی الیکشن، 3 اسٹیشنز کی پولنگ کالعدم قرار

الیکشن کمیشن نے جی بی اے 16 کے تین پولنگ اسٹیشنز کی پولنگ کالعدم قرار دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے گیچی، تھورکھایا اور بی ایچ یو تھور سری پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے امیدوار امام ملک کی درخواست اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا ہے۔

ای سی کا کہنا ہے کہ پتھراؤ، فائرنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ متاثر ہوئی ہے، 15 جون کو تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔

یہ پڑھیں: گلگت بلتستان الیکشن کے سرکاری نتائج

واضح رہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا ہے، 24 میں سے 21 حلقوں کے نتائج آگئے، سات غیرسرکاری اور پندرہ سرکاری نتائج کے طمابق پیپلزپارٹی 9 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن چار، ایم ڈبلیو اایم ایک اور سات نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایکس پر لکھا تھا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UEBsrkC
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post