عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن: جانوروں کی قربانی کے ساتھ دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری

کراچی (28 مئی 2026): ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

ملک کے طول وعرض میں آج عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی اہل اسلام سنت ابراہیمی ؑ کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت شہر شہر گاؤں گاؤں بکروں، بھیڑوں، دنبوں، گائے، بیلوں اور اونٹ کی قربانی کی جا رہی ہے۔ کئی مقامات پر اونٹ کے نحر (قربان) ہونے کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز سے آئے ہوئے ہیں۔

جانوروں کی قربانی کے ساتھ دعوتوں اور سیر و تفریح کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جن افراد نے عید کے پہلے دن سنت ابراہیمی ادا کی، اب وہ تفریح یا رشتے داروں کے ہاں دعوت اڑانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

دن میں کلیجی، مٹن پلاؤ، بریانی، کڑھائی کے مزے اڑانے کے بعد شہری رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ رات میں بار بی کیو پارٹی کے انتظامات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ کے دعووں کے باوجود کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں جگہ جگہ جانوروں کی آلائشیں پڑی ہوئی ہیں جو ماحول کو متعفن کر رہی ہیں۔

کراچی میں سالڈ ویسٹ انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس آلائشیں اٹھانے والا عملہ غائب



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PuhKacQ
via IFTTT

Post a Comment

Previous Post Next Post