ڈھاکا(8 مئی 2026): پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس میچ میں پاکستان کی جانب سے دو نئے کھلاڑیوں، اذان اویس اور عبداللہ فضل کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے، جو اپنا پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ سیریز کا اچھا آغاز کرنا انتہائی اہم ہے اور ہمیں بنگلا دیش کے خلاف بہتر بولنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اذان اویس ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم میں آئے ہیں، جبکہ عبداللہ فضل نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز بنا کر اپنی جگہ بنائی ہے۔
TOSS & PLAYING XI
Pakistan win the toss and opt to field first against Bangladesh
Azan Awais and Abdullah Fazal are making their Test debut
#BANvPAK pic.twitter.com/RyeuELYiMt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 8, 2026
واضح رہے کہ اسٹار بلے باز بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث اس میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eXjvR42
via IFTTT
TOSS & PLAYING XI 

Post a Comment