سعودی عرب میں اگر کسی کے بارڈر نمبر پر ہروب (روپوشی) کا اسٹیٹس ہے تو یہ سنگین قانونی مسئلہ ہے تاہم کچھ حالات میں اسے حل کیا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب میں ہروب، کفیل یا کمپنی کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے اگر آپ کا کفیل یا کمپنی متفق ہوجائے تو وہ قانونی طور پر مقررہ مدت کے اندر ہروب کو ختم کروا سکتے ہیں۔
بعض اوقات حکومت ایک محدود وقت کے لیے موقع کا اعلان کرتی ہے جس کے ذریعے آپ ہروب ختم کرواسکتے ہیں، اپنے اسٹیٹس کو درست کریں یا اقامہ جاری کریں، اس طرح کے ادوار کے دوران قانونی چینلز کے ذریعے عمل آسان ہوجاتا ہے۔
بہت سے لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم آپ کا ہروب بارڈر نمبر سے بھی 100 فیصد ختم کرسکتے ہیں لیکن یہ دھوکے باز ہوتے ہیں، وہ آپ سے پیسے لیتے ہیں پھر کچھ کیے بغیر غائب ہوجاتے ہیں۔
حکام کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کسی کو بھی ایڈوانس ادائیگی نہ کریں، صرف اپنے کفیل، کمپنی یا سرکاری حکام سے ڈیل کریں۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ جن اقامہ ہولڈرز کے اقامہ ایکسپائر ہوچکے ہیں انہیں 30 جون 2026 کا وقت دیا گیا ہے بصورت دیگر آٹومیٹک ہروب لگ جائے گا۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ اب تک سعودی حکومت نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
سعودی قانون کے مطابق ہروب (کام سے غیر حاضری) صرف اسپانسر، کمپنی کی جانب سے رپورٹ کیا جاسکتا ہے، یہ سسٹم کے ذریعے خود کار طور پر لاگو نہیں ہوتا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RSY2GQx
via IFTTT
Post a Comment